سوال (5606)
ایک عورت لڑائی جھگڑے میں اپنے والدین کے گھر خاوند کے بغیر کتنا عرصہ گزار سکتی ہے؟ سنا ہے چار ماہ میں نکاح ختم ہو جاتا ہے؟
جواب
بذات خود نکاح ختم نہیں ہو سکتا، خواہ کتنا بھی عرصہ گزر جائے، جب تک اس کی کوئی شرعی وجوہات نہ ہوں، یا وہ اسباب نہ ہوں، جن سے نکاح ختم ہوتا ہو، باقی بذات خود نکاح ختم نہیں ہوتا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ