سوال (6048)

حق مہر بیوی کو ہاتھ میں دینے سے پہلے بیوی اپنے شوہر کو معاف کردیں تو کیا یہ طریقہ کار درست ہے، رہنمائی فرمائیں؟

جواب

جی وصولی سے پہلے بھی عورت حق مہر معاف کرنا چاہے تو کر سکتی ہے، لیکن حق مہر یا وراثت کو معاف کروانے کی بجائے ادائیگی پر توجہ دینی چاہیے۔
اور کوشش کریں کہ سب کو ان کے حقوق دے دیے جائیں، پھر وہ آپ کو واپس کرنا چاہیں تو کر دیں… دیے بغیر معافی کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہم دینا ہی نہیں چاہتے تھے اور دوسری طرف سے شرم و حیا کی وجہ سے مطالبہ نہیں کیا گیا۔ خواتین کے ساتھ عموما یہ معاملات ہو جاتے ہیں۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ