سوال (6423)

ایک شخص اپنی بیوی کو جائیداد غیر منقولہ گفٹ دے اور وہ بیوی بغیر قبضہ میں لئے فوت ہو جائے تو جائیداد اس کا ترکہ بنے گی یا شوہر اسے واپس لے سکتا ہے؟

جواب

گفٹ اس وقت مکمل ہو جاتا ہے جب “قبضہ” یعنی ملکیت منتقل ہو جائے۔ صرف نیت اور اقرار گفٹ کے لیے کافی نہیں، بلکہ وصول کرنے والا شخص قبضہ اختیار کرے یا مالک کی طرف سے قبضہ کی اجازت حاصل کرے۔ لہٰذا اگر شوہر نے اپنی بیوی کو جائیداد غیر منقولہ دینے کا اعلان کیا لیکن بیوی قبضہ میں لینے سے قبل فوت ہو گئی، تو:
یہ گفٹ مکمل نہیں ہوا، کیونکہ قبضہ نہیں ہوا۔ بیوی کی وفات کے بعد یہ جائیداد اس کے ترکے میں شامل نہیں ہوگی۔ شوہر کو حق حاصل ہے کہ وہ جائیداد دوبارہ اپنے پاس رکھے یا وارثوں میں تقسیم کرے۔
اگرچہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ اگر بیوی نے کسی طریقے سے قبضہ حاصل کرنے کی تیاری کر لی تھی یا قانونی عمل کے ذریعے قبضہ ممکن تھا تو اس پر گفٹ مکمل تصور ہو سکتا ہے، لیکن عمومی اصول یہ ہے کہ قبضہ کے بغیر ہبہ مؤثر نہیں ہوتا۔

فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ