سوال (3139)
اگر ایک عورت اپنے خاوند سے بغیر طلاق کے پچیس سال علیحدہ رہے تو کیا اب وہ اس خاوند کی وفات کے بعد اس کے مال میں وارث بنے گی؟
جواب
نکاح میں تو ہے، عدت بھی کرے گی اور وارثت میں حصہ دار بھی ہو گی۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
گذارش یہ ہے کہ علیحدہ رہنے سے نکاح تو ختم نہیں ہوتا ہے، اگر طلاق، خلع یا لعان میں سے کچھ بھی نہیں ہوا ہے تو وہ اس کی بیوی ہے، لہذا وہ وراثت میں حقدار ہوگی۔
فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ