سوال (3616)
معزز علماء کرام خواب کی تعبیر مطلوب ہے، ایک خاتون نے دو مرتبہ اپنے شوہر کی دوسری شادی ہوتے ہوئے دیکھی ہے، پہلی مرتبہ کچھ عرصہ پہلے خواب دیکھا کہ خاوند کی دوسری شادی اہلیہ کی خالہ زاد کزن کے ساتھ ہوئی، جبکہ وہ خالہ زاد حقیقت میں خود بھی شادی شدہ ہے، چند دن پہلے پھر خواب دیکھا کہ شوہر کی شادی ہوئی ہے اور جس سے ہوئی وہ بھی اہلیہ کی کوئی جاننے والی ہے، لیکن واضح معلوم نہیں کہ وہ کون ہے، اب اہلیہ پریشان ہے کہ شائد شوہر نے چپکے سے دوسری شادی کر رکھی ہے یا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور بیوی کو خواب اطلاع کے طور پر آ رہا ہے، جبکہ شوہر نے ان خوابوں کو محض وسوسہ قرار دیا ہے۔
جواب
کر نا چاہے تو کر لے، کیا ڈر ہے، خوامخواہ کے خوف سے اس خاتون کو نکالنا چاہیے، کہ اگر وہ کرے گا تو تمہیں اس کا نقصان نہ ہوگا۔
فضیلۃ العالم عبد المنان شورش حفظہ اللہ
شوہر صلہ رحمی کرنے والا ہے، رشتے جوڑنے والا ہے، حقیقی شادی مراد نہیں ہے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
پریشان کن بیماری آئے گی، اللہ تعالیٰ عافیت عطا فرمائے۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ