سوال (6303)
بیوی خاوند کی زندگی میں فوت ہو جائے، بعد میں خاوند بھی فوت ہو جائے، تو کیا بیوی کے زیورات وغیرہ میں سے بیوی کی بہنیں کچھ لے سکتی ہیں؟
جواب
جو فوت ہوگئی ہے، اس کا پورا مال ترکہ اور ورثہ بنے گا، اگر اولاد ہے تو شوہر اور اولاد کے درمیان تقسیم ہوگا، بصورت دیگر بہن بھائیوں کی طرف بھی حصہ جائے گا، ترکے میں اپنی مرضی نہیں چلائی جا سکتی، البتہ خوشی سے کوئی چیز لیتے ہیں، ورثاء بھی راضی ہیں تو لے سکتا ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




