سوال (3257)

بیوی کی چارپائی خاوند کے بائیں جانب ہونی چاہیے کیا یہ ضروری ہے اس کی وضاحت فرمائیں۔

جواب

یہ بیوی کی چارپائی خاوند کے بائیں جانب ہونی چاہیے، یہ عقیدہ ہندو سے آیا ہے، ان کے ہاں شوہر کو پتی دیو کہا جاتا ہے، ان کے ہاں شوہر دیوتا کی حیثیت رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ جو مالا نکاح کے موقع میں پہنائی جاتی ہے، اس میں سے پہلے بیوی شوہر کے پاؤں چھوتی ہے، اس کو کہتے ہیں کہ اس نے پتی کے چرنگ چھوئے ہیں، یہ ہمارے آباؤ اجداد ہندو کے ساتھ رہے ہیں، ان سے آئے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ