سوال (4678)
میرے چھوٹے بھائی کے گھر سسر نے اپنی بیٹی کو قربانی کا چھوٹا جانور گفٹ کیا ہے، تو کیا اس میں میرے چھوٹے بھائی کی قربانی ہوجائے گی۔
جواب
اس طرح کی ذمے داریاں مرد کی ہیں، مرد ہی گھر کا کفیل ہوتا ہے، اگر وہ اہل خانہ کی طرف سے کرتا ہے تو پورے گھر کو کفایت کر جائے گی، قاعدہ یہ ہے، اگر بیوی ان کو اجازت دیتی ہے کہ آپ کرلیں، میں آپ کے ماتحت ہوں، آپ نے مجھے دیے ہیں، میں آپ کو دیتی ہوں، بات ختم ہوگئی ہے، سیدھا سیدھا مسئلہ حل ہوگیا ہے، اگر وہ کہتی ہے کہ یہ میرے ہی طرف سے ہے، تو پھر اگر استطاعت ہے تو شوہر الگ کرلے، قاعدہ کلیہ یہ ہے کہ مرد کی طرف سے پورے گھر کو قربانی کفایت کرتی ہے، یا تو وہ مرد نہ ہو، عورت گھر سنبھالتی ہو تو مسئلہ اور ہے، یہاں تو مسئلہ ہی الگ ہے، اگر وہ نہ دیں تو مرد الگ کرے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ