سوال (3071)

ساس اور سسر ماں باپ کی جگہ ہوتے ہیں اور ساس ہمیشہ کے لیے محرم بن جاتی ہے، سوال یہ ہے کہ سسر کی دوسری بیوی یعنی میری بیوی کی سوتیلی ماں میرے لیے محرم ہے؟

جواب

بیوی کی سوتیلی ماں غیر محرم ہی ہے، پردے اور نکاح وغیرہ کے جو احکامات عام عورتوں کے حوالے سے ہیں، وہی سب لاگو ہوں گے.

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ