سوال (4976)
میری بہن کا انتقال ہو گیا ہے میں ان کے زیور کے بارے میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ اس کی وراثت تقسیم کیسے ہوگی، بہن کے وارثین میں ان کے شوہر ہیں، دو بہن اور ایک بھائی ہم یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ اُس میں اُن کے شوہر کا حصہ بنے گا یا نہیں ان کے شوہر کا دماغ کا مسئلہ ہے وہ بھولنے کے مریض ہیں، شوہر کی دماغی حالت بالکل درست نہیں اور تقریبا یہ مسئلہ دو سال سے چل رہا ہے، مثال کے طور پر کبھی اپنی بیوی کو بہن بلا لیتے، کبھی اپنی بیوی کو پہچانتے ہی نہیں، اور چیزیں رکھ کر بھول جانا، وغیرہ وغیرہ اور رشتہ دار وغیرہ بھی یاد نہیں؟
جواب
اولاد کا ذکر نہیں کیا کہ اولاد ہے یا نہیں، باقی شوہر کا حصہ بنتا ہے، یہ کہہ دینا کہ اس کا دماغی توازن صحیح نہیں، اس لیے محروم رہے گا، یہ صحیح نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: اولاد کوئی نہیں ہے، شوہر جو کہ فی الحال اپنے بھائی کے کفالت میں رہ رہا ہے، بڑا بھائی اس کی دیکھ بھال وغیرہ کرتا ہے تو کیا اب جو شوہر کا حصہ بنتا ہے وہ شوہر کے بھائی کو دے دیا جائے کیونکہ شوہر کی دماغی حالت درست نہیں؟
جواب: جی ہاں، ان کا حصہ نکال دیا جائے گا، دو گواہوں کی موجودگی میں جو ان کی کفالت کر رہے ہیں، ان کے حوالے کردیا جائے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ