سوال (5487)
شوہر نے ایک طلاق دے کر تین مہینے بیوی کو چھوڑ دیا ہے، باقی دو طلاقیں نہیں دی ہیں تو اس کے بارے میں رہنمائی فرمائیں؟
جواب
بندہ جب طلاق دیتا ہے تو عدت میں داخل ہوجاتا ہے، نارمل عورت کی عدت تین حیض ہوتی ہے، اگر وہ ان تین مہینوں میں تین حیض گزار چکی ہے، پھر دونوں ایک دوسرے کے لیے حرام ہوچکے ہیں، اب رجوع نہیں ہو سکتا، البتہ تمام شرائط کے ساتھ نئے نکاح کے ساتھ گھر بسا سکتے ہیں، اس لیے عدت گزر چکی ہے، باقی تجدید نکاح ہو سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ