سوال (1865)

ایک شخص اپنی بیوی کو ہمبستری کے لئے بلانے گیا تو بیوی پرانی ناراضگی پر بحث کرنے لگ گئی کہ تم دوسری شادی کرنے کی باتیں کرتے ہو تو جاؤ پھر دوسری کے پاس۔ اس دوران بحث زیادہ ہونے لگی تو اسکو ڈرانے کے لئے بغیر ارادہ طلاق کے (اور پورے ہوش میں، جان بوجھ کر لفظ طلاق بولنے سے اجتناب کرتے ہوئے کہ طلاق واقع نا ہو جائے) اس شخص نے یہ کہا کہ میری طرف سے تم آزاد ہو۔
کیا اس سے طلاق ہو جاتی ہے ؟

جواب

اس طرح کے الفاظ سے طلاق تبھی ہوتی ہے جب ساتھ طلاق دینے کا ارادہ ہو۔ چونکہ آپ کا طلاق دینے کا ارادہ نہیں تھا تو اس طرح طلاق واقع نہیں ہوتی۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ