سوال (5506)
اگر کوئی شخص اپنی خاتون کو طلاق دے دیں اور اس کی بیوی کا والد بیمار ہو پہلے سے یا نہ ہو اور وہ صدمے سے مر جائے یا اسے اٹیک آ جائے تو کیا طلاق دینے والا قاتل شمار ہوگا؟
جواب
وہ براہ راست وجہ نہیں بنا، مرد کو طلاق کا اختیار ہے، اس کی کھوج کون لگائے کہ بچی کو طلاق ہوئی تھی باپ کو اٹیک ہوگیا ہے، طلاق دینے والے کو قاتل قرار دے دیں، یہ بے وزن بات ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ