سوال (1699)

ایک شخص بیوی کو تین طلاقیں ہونے کے باوجود لاعلمی کی بنا پر ساتھ رہ رہے ہیں ، ایسے شخص کا کیا حکم ہے ؟

جواب

اگر شرعی طریقے سے تین طلاقیں ہو چکی ہیں تو اس کے ساتھ رہنا ناجائز اور حرام ہے ، بے علمی اور جہالت اپنی جگہ پر ہے ، سوال یہ ہے کہ کیا اس کے اکابر اور اصاغر سب جاہل ہیں ، اس کو سمجھانا چاہیے ۔ یہ مسئلہ باہر آیا ہے تو لوگوں نے اس کا نوٹس کیوں نہیں لیا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ