سوال (4151)
ایک شخص نے الزام لگا کر اپنی بیوی کو گھر سے نکال دیا ہے کہ اپنے والدین کے گھر چلی جا اور طلاق نہیں دی، اس بات کو تین چار مہینے گزر گئے ہیں تو کیا وہ عورت دوسری جگہ شادی کرسکتی ہے؟
جواب
پہلی بات یہ ہے کہ کیا الزام لگایا ہے، اگر بد کاری کا الزام لگایا ہے، تو اس پر لازم ہے کہ اب چار گواہ پیش کرے، اگر چار گواہ پیش نہیں کرتا تو تہمت کی حد میں کوڑے لگائے جائیں گے، اگر وہ نہیں مانتا ہے، بولتا ہے کہ میں سچا ہوں تو پھر لعان ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ