سوال (3262)
یہ تو معلوم ہے کہ شوہر رات ہمبستری کے لیے پاس بلائے تو جانا چاہے، لیکن اب جیسے سردی ہے، رات کو غسل کرنا مشکل ہوتا ہے اور دن بارہ بجے تک گیس نہیں آتی ہے، مجھ سے رات نہایا نہیں جاتا نہا لوں تو پھر سر کو ہوا لگتی ہے اور یوں سر میں درد شروع ہو جاتا ہے۔ برائے کرم اس مسئلہ میں میری رہنمائی کیجیے
جواب
اس طرح مسائل افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیے جائیں، شوہر اور بیوی دونوں کو غسل کرنا ہے تو شوہر بندوبست کرے، اس کے علاؤہ چولہے کا بھی بندوبست بھی ہوسکتا ہے۔ یہ کوئی معقول عذر نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ