سوال (6218)
اگر مرد طلاق دے تو جو حق مہر کے علاوہ اس نے عورت کو مال دیا ہے سونا وغیرہ کیا وہ واپس لے سکتا ہے؟
جواب
شادی کے موقعے پر جو ایک دوسرے کو تحفے تحائف دیے جاتے ہیں یا رشتے دار تحفے دیتے ہیں، یہ تحفے واپس لینا ایسا ہے کہ جیسے کتا قیء کر کے چاٹتا ہے، تحفے واپس لینا یہ درست نہیں ہے، بلیک میل کرنا درست نہیں ہے، اگرچہ یہ ہو رہا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




