سوال (370)

ایک شخص سمجھدار ہے ، اچھائی برائی کو سمجھتا ہے ، لیکن بیوی سے دوران حیض ہمبستری کرتا ہے، اور فدیہ بھی نہیں دیتا، اس کو کئی بار سمجھایا ہے، لیکن وہ باز نہیں آتا، کیا بیوی کو ایسے شخص سے علیحدہ ہو جانا چاہیے؟ یا کیا کرنا چاہیے؟

جواب

اپنی والدہ کے ذریعے سے یہ بات بڑوں میں رکھوائے ، وہ والد کو کہیں ، والد اس حوالے سے مینٹگ کریں ، مسئلہ حل ہو جائے تو ٹھیک ہے ، ورنہ یہ تو خلاف شرع ہے ۔ جیسا کہ حدیث میں آتا ہے :

“لا طاعة لمخلوق في معصية الخالق”

’’خالق کی نافرمانی میں مخلوق کی اطاعت نہیں ہوگی‘‘۔
پھر اس میں اطاعت نہیں ہوگی ، پھر اس کو حلال سمجھنا ، ایک حرام چیز کو انسان حلال سمجھے تو وہ کفر میں داخل ہوجاتا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ