سوال (2171)
ایک شخص فوت ہوا ہے، اس کی اہلیہ نے اس کے فوت ہونے کے بعد زمین خریدی ہے، اب وہ چاہتی ہیں کہ یہ زمین مدرسے کے لیے وقف ہو اور ثواب ان کے شوہر کو پہنچے مشائخ رہنمائی فرما دیں؟
جواب
شوہر کا ترکہ تو تمام ورثاء کا حق ہے، اس سے ایسا رقبہ خرید کر وقف کرنا تو درست نہیں ہے، ہاں اگر اس متوفی کی بیوہ اپنے حصے سے یا مزید اپنی طرف سے رقم ملا کر شوہر کے ایصال ثواب کے لیے زمین، مسجد یا مدرسے کے لیے وقف کرنا چاہتی ہے تو کرلے، کوئی ممانعت نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ