سوال

جو پیشہ ور بھکاری گھرمیں زکوۃ مانگنے آتے ہیں ،ان کو زکوۃ دی جا سکتی ہے؟

جواب

الحمدلله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!

زکوۃ دینے کا مقصد مستحق لوگوں کے ساتھ تعاون کرنا ہوتا ہے، تاکہ ان کی ضرورت پوری ہوجائے۔ جبکہ بھکاری اور پیشہ ور لوگوں کا معمول ہی یہی ہوتا ہے کہ انہوں نے مانگتے ہی رہنا ہے، بھلا ان کے حالات اچھے ہوں یا برے ہوں۔
ان میں سے بعض مانگ تانگ کر نشہ کرنے کے عادی ہوتے ہیں، بعض خواتین بدکردار قسم کی ہوتی ہیں، اس قسم کے لوگوں کو زکاۃ دینا درست نہیں۔ بلکہ ایسے لوگوں کی مدد کرنا ’تعاون علی الاثم‘ کے زمرے میں بھی آسکتا ہے۔ لہذا زکوۃ حقیقی غرباء اور مساکین کا حق ہے ، انہیں کو پیش کرنی چاہیے۔

وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين

مفتیانِ کرام

فضیلۃ الشیخ ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ عبد الحلیم بلال حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ

فضیلۃ الدکتور عبد الرحمن یوسف مدنی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ مفتی عبد الولی حقانی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ محمد إدریس اثری حفظہ اللہ