سوال (2864)

کیا بوڑھی عورت بھی شوہر کی وفات کے بعد چار مہینے دس دن عدت گزارے گی؟

جواب

عدت کا تعلق اگلے نکاح سے بالکل نہیں ہے، یہ نہیں ہے کہ یہ عورت آگے نکاح کے لیے خواہش رکھتی ہے یا نہیں، عدت کا مطلب یہ ہے کہ وہ عورت بیوہ ہوئی ہے، وہ سوگ میں ہے، چار مہینے دس دن وہ سوگ منائے گی، بشرطیکہ وہ حاملہ نہ ہو، اگر وہ حاملہ ہے تو اس کی عدت وضع حمل ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ