سوال (2963)

ہمارے ہاں جو بولی کا مروجہ طریقہ رائج ہے, کیا وہ صحیح طریقہ ہے؟ “ایک بندہ ریٹ لگاتا ہے، پھر دوسرا اس سے زیادہ لگاتا ہے تو کیا پہلا آدمی دوبارہ ریٹ بڑھا سکتا ہے؟

جواب

جی نیلامی یا بولی بالکل درست ہے، بشرطیکہ بولی لگانے والوں کا ارادہ واقعی خریداری کا ہو، صرف ریٹ بڑھانے کے لیے بولی لگانا ناجائز ہے۔

فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ