سوال (4522)

آج کل بارڈر ایریاز میں انڈین شیلنگ سے شھید ہونے والوں کو حکومت کی طرف سے ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جا رہا ہے، سوال یہ ہے کہ کیا یہ شھید کی وراثت میں آئے گا، اگر نہیں تو اس کی تقسیم کیسے ہو ہے۔ راہنمائی درکار ہے۔

جواب

عام طور پر یہ رقم اہل خانہ کے لیے مخصوص ہوتی ہے، جسے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ مخصوص کردیتا ہے، جیسے پولیس یا سویلین شہدا تو وہ رقم ترکہ نہیں ہے، بلکہ گورنمنٹ کی طرف بطور انعام انھیں کا حق ہوگی جن کو مخصوص کر کے حکومت نے دی ہے زباقی وہ عمومی فنڈز جو ریٹارمنٹ یا دوران ملازمت موت ہوجانے پر ایمپلائز ویلفئیر فنڈ، ریٹائرمنٹ یا پراوینڈنٹ فنڈ تو وہ متوفی کا ترکہ ہوگا۔ واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث علی اکبر حفظہ اللہ