سوال (3106)

بوسکی کا کپڑا پہننا جائز ہے؟ دوسرا یہ کہ کسی کپڑے میں ریشم کا استعمال ہوا ہو تو کیا وہ کپڑا بھی پہنا جا سکتا ہے؟

جواب

یاد رہے کہ خالص ریشم مسلمان مرد پر حرام ہے، البتہ جس میں 60 فیصد کاٹن ملا ہوا ہو وہ کپڑا پہننا جائز ہوجاتا ہے، یعنی اگر کپڑا بناتے وقت 60 فیصد کاٹن استعمال ہو، 40 فیصد ریشم استعمال ہو تو پھر صحیح ہے، اب یہ دیکھنا چاہیے کہ بوسکی میں کیا ہے، باقی یہ ہے کہ اگر آپ کا کپڑا ریشم نہیں ہے تو تین چار انگلی بطور ڈزائن ریشم جائز ہے، اس سے یہ مسئلہ اخذ کیا ہے کہ 40 فیصد ریشم اور 60 فیصد کاٹن ہے تو پھر جائز ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: بوسکی کپڑا جس کو عام طور پہنا جاتا ہے، جس کو بولتے ہیں کہ یہ بوسکی کپڑا ہے؟
جواب: اس کو کھنگال لیا جائے، بوسکی خالص ریشم نہیں ہے، باقی اگر شبہ ہے تو شبہ والی چیز بندہ چھوڑ دے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ