سوال (4565)
بریسلٹ وغیرہ پہننا کیسا ہے؟
جواب
زیب و زینت کی چیزیں ہاتھ پر پہننا یا سر پر ہیئر بینڈز لگانا یہ کام معاشرے میں وہ لڑکے کرتے ہیں، جن کا کرادار اچھا نہیں ہے، گلیوں میں بیٹھے رہتے ہیں، اس میں خواتین سے مشابہت بھی ہے، اس لیے اس طرح کی چیزیں باکردار اور مھذب لوگوں کو نہیں پہننی چاہیے، باقی گھڑی ضرورت کی چیز وہ پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے، اس طرح چاندی کی انگوٹھی بنا کر وہ پہن لیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
شیخ میں آپ کی بات کو آگے بڑھاؤں گا کہ عرب معاشرے میں سر کا عقال یعنی رومال کے اوپر جو سیاہ رسی نما چیز ہوتی ہے، یہ علماء اپنے سر پر نہیں رکھتے، کیونکہ یہ وہاں مسٹر طبقے کی علامت ہے، علماء کی علامت نہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ