سوال (4061)

حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ مسجد فتح میں پیر منگل اور بدھ کو دعا مانگی جو بدھ کے روز دو نمازوں (ظہر اور عصر ) کے درمیان قبول ہوئی اور چہرہ مبارک پر خوشی ظاہر ہوئی۔
حضرت جابر رضی اللہ عنہ مزید فرماتے ہیں کہ اور جب بھی مجھ پر کوئی مشکل مرحلہ آتا میں نے بدھ کے دن اسی وقت میں ظہر اور عصر کے درمیان ) دعا کی، ہر بار میری دعا قبول ہوئی اور مجھے پتہ چل گیا۔

جواب

جی ہاں، اس روایت کو بعض اہل علم نے قبول کیا ہے، قابل عمل اور قابل تحسین ہے، عمل کیا جا سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ