سوال 6960

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
شیخ محترم کیا کوئی عبداللہ بن جابر رضی اللہ عنہ سے ایسی روایت موجود ہے جس میں بدھ کے روز نمازِ ظہر سے عصر تک دعا کی قبولیت کی گھڑی ہے؟ یا وہ سوموار سے بدھ کی عصر تک دعا کو مختص کرتے تھے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت موقوفاً موجود ہے کہ بدھ والے دن ظہر سے لے کے عصر تک نبی علیہ السلام کی دعا قبول ہوئی تھی مسجد فتح میں تو وہ کہتے تھے کہ میں اسی دن اسی وقت میں دعا مانگنے کا اہتمام کرتا ہوں ایسا کچھ موقوفاً صحیح روایت کے اندر موجود ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

وعليكم السلام ورحمة الله و بركاته
یہ روایت ضعیف ہے پایہ ثبوت کو نہیں پہنچتی ہے۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ