“بلوغ المرام” کی تکمیل
الحمدللہ! آج بتاريخ 15/1/2025حدیث کی کتاب “بلوغ المرام” کی تکمیل پر دل خوشی اور شکر کے جذبات سے لبریز ہے۔ بچپن سے ہی احادیث پڑھنے کا شوق دل میں تھا، اور اللہ کے فضل و کرم سے نہ صرف یہ خواہش پوری ہوئی بلکہ مجھے یہ سعادت بھی ملی کہ اس علم کو آگے منتقل کر سکوں۔ یہ میری زندگی میں تدریس کا پہلا سال تھا، اور اس دوران بہت سی ایسی باتیں سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا جو پہلے میری نظروں سے اوجھل تھیں۔
بلوغ المرام کے مطالعے کے دوران کئی اہم موضوعات پر گہری بصیرت حاصل ہوئی اور احادیث کی روشنی میں دین کے مختلف پہلوؤں کو نئے زاویوں سے سمجھنے کا موقع ملا۔ ہر حدیث نے علم میں اضافہ کیا اور دل کو ایمان کی روشنی سے منور کیا۔ یہ سفر نہ صرف ایک علمی تجربہ تھا بلکہ روحانی تربیت کا بھی ذریعہ بنا۔
🤲 میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس علم کو میرے لیے اور دوسروں کے لیے ذریعۂ ہدایت بنائے اور مجھے مزید خلوص اور محنت کے ساتھ دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
منقول: حـافظ امجـد ربـــانی