سوال (2714)
شوہر نے کال پر ہی طلاق دی اور کچھ دن بعد کال پر ہی رجوع کر لیا ہے، جس کا علم شوہر کے بھائیوں کو بھی تھا، کیا ایسے رجوع ہو جاتا ہے یا جیسے نکاح کی مجلس ہوتی ہے ایسے ہی رجوع کے لیے بھی گواہوں کی موجودگی ضروری ہے؟
جواب
کال پہ شوہر طلاق بھی دے سکتا ہے اور رجوع بھی کر سکتا ہے، ان شاءاللہ رجوع ہو جائے گا۔
فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ
جی ایسے بھی رجوع ہو جاتا ہے۔ لیکن سنت یہی ہے کہ دو گواہ مقرر کر لیں۔ لقوله تعالى:
وَأَشْهِدُوا ذَوَي عَدْلٍ مِنْكُمْ وَأَقِيمُوا الشَّهَادَةَ لِلَّهِ، وقوله تعالى: وَأَشْهِدُوا ذَوَي عَدْلٍ مِنْكُمْ
. لیکن یہ رجوع کی شرط نہیں ہے۔والله تعالى أعلم.
فضیلۃ الباحث ابو دحیم محمد رضوان ناصر حفظہ اللہ