سوال (6248)

موبائل کی کالر ٹون میں دعا، قرآن کی تلاوت یا اذان لگانے کا حکم؟ جبکہ وہ موبائل ساتھ واش روم جاتا اور وہاں بھی فون آجاتا اکثر اور ٹون پر تلاوت دعا یا اذان لگی ہوتی۔ اس کے متعلق رہنمائی فرما دیں؟

جواب

اہل علم اگرچہ گنجائش دے بیٹھے ہیں، ان کی رائے قابل احترام ہے، ہمارے نزدیک اس طرح کے ٹون نہیں لگانے چاہیے، یہ ضرورت کا آلہ ہے، اس کو اس حد تک محدود رکھیں، ہر آلے پر تلاوت، ذکر اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر ہو یہ کہاں ہے، بس سادہ سا ٹون لگا دیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ