سوال (27)
تعلیمی مقاصد کے لیے کارٹون گرافکس، ویڈيوز بنانے اور دیکھنے کا کیا حکم ہے ؟
جواب:
اگر بچوں کے لیے کھیلنے کے لیے کارٹون بنانا جائز ہے تو ان کی تعلیم و تربیت میں ممد و معاون مواد ، کنٹینٹ بنانا،کریئیٹ کرنا بالاولی جائز ہوگا۔
یہی وجہ ہے کہ شیخ ابن عثیمین وغیرہ او ردیگر علمائے کرام نے کارٹون کی حلت و حرمت کو مصلحت و منفعت کے ساتھ جوڑا ہے، کہ اگر تو ان کا مواد بچوں کی تعلیم و تربیت میں مفید ہو، تو یہ درست ہیں، اگر اس میں خلاف شرع چیزیں ہوں اور بچوں کی اخلاقیات اور نفسیات پر برے اثرات پڑتے ہوں، تو پھر یہ چيزیں جائز نہیں ہیں ہے ۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ