سوال (4514)
کیا چچا کی بیوی کے ساتھ چچا کی وفات کے بعد کوئی نکاح کر سکتا ہے، اگر کوئی اور محرم رشتہ نہیں ہو۔
جواب
چچا، تایا یا ماموں کی بیوی طلاق، خلع، لعان یا کسی بھی نکاح ختم ہونے کی صورت میں ان سے نکاح ہو سکتا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے محرم رشتوں کا تذکرہ کرنے کے بعد فرمایا ہے کہ ان کے علاؤہ تمام خواتین تمہارے لیے حلال ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ