سوال

کیا بھتیجا اپنے چچا  کی بیوی (مطلقہ یا بیوہ )   سے شادی کر سکتا ہے؟

جواب

الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!

چچی یا ممانی کےساتھ بھتیجے یا بھانجے کا تعلق چچا اور ماموں کے سبب ہوتا ہے، ان کی بیویاں ان کے بھتیجوں  یا بھانجوں کے لیے محرم نہیں ہوتیں، لہذا  چچا یا ماموں کے طلاق دینے  یا ان کی وفات کے بعد ان کی بیویوں سے شادی کی جا سکتی ہے۔

وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين

مفتیانِ کرام

فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ

فضیلۃ الدکتور عبد الرحمن یوسف مدنی حفظہ اللہ