سوال (2638)
چکی والا گندم پیسنے کے پیسے بھی لیتا ہے اور کچھ آٹا بھی رکھ لیتا ہے، کیا یہ معاملہ جائز ہے؟ اسی طرح درزی بچا ہوا کپڑا رکھ لیتا ہے،جبکہ سلائی بھی وصول کرتا ہے،
علمائے کرام دونوں معاملات پر رائے دیں ۔
جواب
بات یہ ہے کہ اس کو اجرت دینی ہے، خواہ وہ آٹے کی شکل میں لے، گندم کی شکل میں لے یا پیسوں کی صورت میں لے، ایک چیز پر فکس کریں تو کوئی بھی حرج نہیں ہے، یہی معاملہ درزی کا ہے، درزی سلائی بھی پوری لیتا ہے، اس کے علاؤہ کپڑا بھی بچا کر لے جاتا ہے، واپس نہیں دیتا ہے، تو یہ ناجائز ہے، اگر سلائی مل گئی ہے تو اب اس کا کوئی حق نہیں بنتا ہے کہ کپڑے رکھ لے، اس طرح اگر چکی والے نے پیسوں کی صورت میں مکمل اجرت لی ہے تو پھر آٹا رکھنے کا جواز نہیں ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل :
شیخ اگر طے کر لے کہ من پر اتنے روپے کے ساتھ دو کلو آٹا بھی رکھوں گا تو کیا درست ہوگا؟
جواب :
اگر علاقائی سطح پر جو اجرت ہے، اس سے کم اجرت ہے تو پھر آٹا رکھنے کا جواز ہے، بصورت دیگر اس کے لیے ناجائز ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ