سوال (5663)

جس جس جگہ اس وقت رات ہے وہاں تو چاند گرہن ہے اور جس جس علاقے اس وقت دن ہے کیا جس وقت وہاں پر رات ہوگی وہاں بھی چاند گرہن ہو گا؟

جواب

بھائی جان یہ سوال علماء سے پوچھنے کا کیا مطلب ہے؟ اس کا تعلق علماء کی بجائے ماہر فلکیات سے ہے۔
ویسے ایسا نہیں ہوتا کیونکہ چاند گرہن اس لیے ہوتا ہے کہ زمین چاند اور سورج کے درمیان آ جاتی ہے اور یہ زیادہ سے زیادہ تین چار گھنٹے ہو سکتا ہے جبکہ دن کو رات ہونے میں بارہ گھنٹے لگتے ہیں۔

فضیلۃ العالم ارشد حفظہ اللہ