سوال (4622)
کیا نیا چاند دیکھ کر غیر مسنون سمجھتے ہوئے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو کہنا کہ چاند مبارک ہو بطور دعا یہ صحیح ہے، یہ چاند یہ مہینہ جس کا آغاز ہو رہا ہے آپ کے لیے برکتوں کا باعث بنے، یا یہ تصور ہو کہ اس مہینے میں آپ کو بہت زیادہ برکتیں عطا ہوں۔
جواب
اس قمری مہینے کے مبارکباد کو اس طرح رواج نہیں دینا چاہیے کہ ایک نیا عمل سامنے آ جائے، باقی اگر کسی نے آپ کو کہہ دی ہے تو آپ جواب دے سکتے ہیں، بس اتنی گنجائش موجود ہے، مبارکباد دی جا سکتی ہے، بعض اہل علم یہ کہتے ہیں کہ اگر مجھے کوئی مبارکباد دے دے تو میں مبارکباد دے دوں گا، لیکن میں پہل نہیں کروں گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ