سوال (4107)

اگر کوئی شخص شوال کا چاند نظر آنے سے پہلے فوت ہو جائے تو کیا اس کا بھی صدقہ فطر ادا کیا جائے گا؟

جواب

ہمارا رجحان اس طرف ہے کہ اس کی طرف سے صدقہ الفطر دینا چاہیے، کیونکہ یہ اس کی طرف سے بخشش کا ایک سبب ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ