سوال (1307)
ایک شخص نے چار رکعت والی نماز کی جب پہلی رکعت مکمل کی تو اس کو اندیشہ ہوا کہ یہ دوسری رکعت ہے اور وہ تشہد میں بیٹھ گیا ،جب وہ تشہد سے اٹھا تو اس کو پختہ طور پر علم ہوا کہ ابھی تو ایک رکعت ہی ادا کی ہے ، اب وہ باقی کی تین رکعت کیسے ادا کرے گا ، مطلب یہ کہ دوسری رکعت میں تشہد کرے گا یا نہیں ؟
جواب
دوسری رکعت میں وہ تشہد کرے گا اور آخر میں سجدہ سہو کرے گا ۔
فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ