سوال (1724)
ایک عورت کے پاس چار تولے سونا ہے اور وہ سکول ٹیچر ہیں ، پچپن ہزار تنخواہ ہے جو ساتھ کے ساتھ استعمال ہو جاتی ہے ، اس صورت میں اس عورت پر قربانی واجب ہو گی؟
جواب
کتنا سونا ہے یا کتنی تنخواہ ہے ، شریعت کو اس سے کوئی غرض نہیں ہے ، قربانی کا تعلق استطاعت سے ہے ، اگر وہ عورت جانور خرید کرکے ذبح کر سکتی ہے تو قربانی کرے ، اگر استطاعت نہیں تو قربانی واجب نہیں ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ
راجح قول کے مطابق قربانی سنت مؤکدہ ہے ۔
فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ