سوال         6844

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم ایک محترم کہتے ہیں کہ چارپائی پر بیٹھ کر کھانا کھانا جائز نہیں ہے رہنمائی فرما دیں۔ شیخ محترم کیا واقعی جائز نہیں ہے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ ناجائز ہونے کی بھی کوئی دلیل نہیں ہے ہمارے پاس بس یہ ہے کہ کوشش یہی ہو کہ نیچے بیٹھ کر کھائیں لیکن باوقتِ ضرورت کرسی پر، چارپائی پر، بیڈ پر کھایا جا سکتا ہے کوئی سختی نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ