سوال (5633)
چیٹ جی پی ٹی یا دوسری ایپس کے استعمال وغیرہ کے متعلق کوئی فتویٰ موجود ہے؟ تو سینڈ کیجیے۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا
جواب
یہ سوال ایسے ہی ہے کہ کیا کاپی استعمال کرنا جائز ہے؟ پنسل استعمال کرنے کے متعلق کیا فتوی ہے؟ کیا کتابیں پڑھنا درست ہے؟
چیٹ جی پی ٹی وغیرہ جتنے ٹولز ہیں ان کا اچھا یا برا دونوں قسم کے استعمال ہو سکتے ہیں، اچھا استعمال درست ہے، ان کے ذریعے برائی کرنا ناجائز ہے۔
ڈیجیٹل ٹولز کے مثبت استعمال پر العلماء ویب سائٹ پر کئی ایک تحاریر موجود ہیں، جنہیں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ