سوال (762)

چہرے پہ جو دانے وغیرہ ہوتے ہیں ، اس کے لیے لیزر ٹریٹمنٹ آیا ہے ، وہ چہرے پر مارتے ہیں جس سے دانے ختم ہو جاتے ہیں اور یہ بتائیں کہ یہ کرنا جائز ہے ، اور روزے کی حالت میں بھی کرسکتے ہیں ؟

جواب

لا حرج فیہ ان شاء الله ، علماء تو کچھ شرائط کے ساتھ بالوں کو لیزر سے کلیتاً ختم کرنے کے جواز کے قائل ہیں ، علاج کی غرض سے تو بالاولی جائز ہے ، روزے کی حالت میں کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ