سوال (6464)
ایک شخص کی 10 لاکھ کی چوری ہو گئی چوروں کا علم ہو چکا ہے لیکن وہ کسی کی بات نہیں مانتے لوگوں نے مشورہ دیا ہے کہ ان کے پاس قرآن کریم لے جائیں تو وہ مان جائیں گے اور چوری واپس کریں گے اس مقصد کے لیے قرآن کریم لے جانا انہیں قرآن کا واسطہ دینا شرعا کیسا ہے؟
جواب
ہمارے معاشرے میں قرآن دے کر قسم اٹھانا یہ ایک طریقہ ہے، اس سے جہال قسم کے لوگوں کو قابو کیا جا سکتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، قرآن اللہ تعالیٰ کی صفت ہے، اس کی قسم جائز ہے، اس پر ہاتھ رکھ کر اللہ تعالیٰ کی قسم اٹھائی جا سکتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




