سوال (6415)
چوری کا مال کہیں پہنچانے پر چند فیصد اجرت کا کیا حکم ہے؟
جواب
حرام ہے، یہ بھی چوری کی طرح ہی ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ
چوری کرنا حرام ہے، چوری کا مال جان بوجھ کر خریدنا جائز نہیں ہے، چوری کا مال آگے ڈیلور کرنا یہ بھی حرام ہے، گناہ کے کام پر کوئی تعاون نہیں کرنا چاہیے، حرام کا سبب جو چیز بنے، وہ بھی چیز حرام ہوتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




