سوال (2930)
ایک چھوٹا بچہ ہے، جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے، کیا وہ بھی صحابی شمار ہوگا؟ مطلب بلوغت سے قبل وہ دنیا سے رخصت ہوگیا ہے کہ یا اللہ کے نبی اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔
جواب
اس حوالے سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے عام طور پر تین طبقات ذکر کیے جاتے ہیں:
1: کبار صحابہ رضی اللہ عنہم
2: اوساط صحابہ کرام رضی اللہ عنہم
3: صغار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم.
ایسے حضرات کا شمار صغار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں کیا جائے گا.
والله اعلم.
فضیلۃ العالم عبدالعزیز آزاد حفظہ اللہ