سوال (5863)
اگر بچہ چھوٹا ہو اور نہ سمجھ ہو اور وہ اپنے والد کو مار دے تو کیا وہ والد کی میراث کا حقدار ہوگا؟
جواب
بچہ کتنا چھوٹا ہے، یہ واضح ہو، وراثت میں جو قتل رکاوٹ بنتا ہے، وہ قتل عمد ہے، قاتل کے لیے میراث نہیں ہے، اس میں قتل عمد ہے، باقی کسی سے غلطی سے قتل خطا ہوگیا ہے، اس میں لمبا چوڑا اختلاف ہے، لیکن راجح یہ ہے کہ قتل خطا والا وارث بنے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ