سوال (6285)
شیخ محترم جو پیدائش بچہ کے ساتویں دن بال اتارتے ہیں جسے جھنڈ کہتے ہیں وہ خاتون کو اس کے سسرال والوں نے کہا کہ یہ سنبھال کر رکھتے ہیں۔ تب ان بالوں کے برابر چاندی کے مطابق صدقہ بھی نہیں دیا اب سات سال بعد وہ پوچھ رہی ہے۔ کیا یہ عمل درست تھا۔ کیا اب صدقہ دینا ہوگا ان بالوں کے مطابق؟
اور اب وہ بال گھر رکھوں یا نہر میں پھینک دوں۔ اور ساتھ بچے کا ناڑو بھی ہے۔ جو پیدا ہوتے وقت ساتھ ہوتا ہے اور بعد میں اتر جاتا ہے وہ بھی ساتھ سنبھال کر رکھا ہے؟
جواب
بعض روایات میں بالوں کے برابر چاندی صدقہ کرنے کا ذکر ہے، اندازاً کچھ رقم اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کریں، باقی بالوں اور ناڑ وغیرہ کو دفن کرنا ضروری نہیں ہے، کوئی حرج نہیں ہے، جیسے آپ کرنا چاہتے ہیں، ویسے کریں، بس کوئی بدعقیدگی نہ رکھیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




