سوال (5420)

چند ماہ کی بچی کو آدھی آستین والی فراک وغیرہ پہنانا جائز ہے؟ اس بارے میں رہنمائی فرما دیں۔

جواب

جی ہاں اتنی چھوٹی بچی کو آدھی آستین کی فراک پہنا سکتے ہیں، لیکن اجتناب اس اعتبار سے اولی ہے کہ اطراف کے جو بچے ہیں، جو بات کو سمجھتے ہیں، ان کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں، تربیت آپ کس طرح نہج پر کر رہے ہیں، ابتداء آپ اس طرح لے کر چلیں کہ تربیت اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے پر ہو، یہ بہتر ہے، کیونکہ اگر بچپن میں اس طرح کی غلطیاں کر لی ہیں، تو بڑی عمر میں پریشانیاں ہونگی، کیونکہ بچے کو بچپن میں سنبھالا جاتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

ہمارے معاشرے میں تقلیدی ذہن ہے، آپ دینی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، آپ کے ایک بچی کو اگر بغیر آستین والا فراک پہنا لیا ہے تو لوگ دیکھا دیکھی یہ عمل شروع کردیں گے، اس لیے اولی یہ ہے کہ اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ