سوال (3434)
سگریٹ نوشی کا کیا حکم ہے؟
جواب
سگریٹ میں تمباکو ہے، تمباکو نشہ آور چیز ہے، اب لوگ بولتے ہیں کہ سگریٹ میں نشہ نہیں ہے۔
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں. کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: کہ
“مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ ” [سنن ابي داؤد: 3681]
«جس چیز کی کثرت سے نشہ آجائے تو اس کی قلت بھی حرام ہے»
کثرت کیا ہے، نہیں بتایا ہے، ایک لاکھ ہوں یا اس سے زیادہ ہوں، بات واضح ہے، پھر نشہ آئے گا، جس کی کثرت سے نشہ آئے گا، اس کا ایک دانہ بھی حرام ہوگا۔
باقی اس میں فضول خرچی اور اسراف بھی ہے، اس میں یہ بھی ہے کہ اپنی جان کو خطرے میں ڈالنا ہے، یعنی آہستہ آہستہ خودکشی کرنا ہے، اس کو میٹھا زہر کہہ دیں۔ زیادہ تر اہل علم اس کی حرمت ہی قائل ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ