سوال (4690)
جو لوگ کسی کے جانور بیچنے کے پیسے لیتے ہیں یہ پیسہ حلال ہے یا حرام ہے۔
جواب
اگر بطورِ ایجنٹ جیسے بیوپاری کرتے ہیں تو درست ہے۔
فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ
مکان، دکان یا جانور کا سودا کروا کے کمیشن لینا جائز ہے، خواہ یک طرفہ پارٹی سے لیں یا دونوں سے لے لیں، لیکن پہلے طے ہو جائے تو اچھا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ